طیارہ حادثے کی تحقیقات، جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس بھی میدان میں آگئی،  تحقیقات کے حوالے سے بیان جاری کردیا

طیارہ حادثے کی تحقیقات، جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس بھی میدان میں آگئی، ...
طیارہ حادثے کی تحقیقات، جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس بھی میدان میں آگئی،  تحقیقات کے حوالے سے بیان جاری کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جہاز بنانے والی کمپنی ایئر بس کی جانب سے پاکستان میں حادثے کا شکار ہونے والے ایئر بس 320 (پی کے 8303) کی تحقیقات  پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاکستان میں طیارہ حادثہ کی تحقیقات کرنے والے ایئر بس کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات پیشہ وارانہ انداز میں کی جارہی ہیں، ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ اینڈ انویسٹی گیشن بورڈ بھرپور معاونت کررہا ہے۔

پی کے 8303 حادثے کی تحقیقات کرنے کیلئے فرانسیسی طیارہ ساز کمپنی ایئر بس کے ماہرین کی 11 رکنی ٹیم منگل کے روز پاکستان آئی تھی۔

ایئربس کے ماہرین نے فرانس سے کراچی پہنچنے پر طیارے کو رن وے پر لینڈ کرنے کے بجائے فنل ایریا کے چکر لگائے اور لینڈنگ اپروچ کے بعد فضاؤں میں 2 مرتبہ گو راؤنڈ کا عمل دہرایا۔گوراؤنڈ یعنی جہاز کو لینڈ کرنے کے بجائے چکر لگانے کے عمل کا مقصد تباہ ہونے والے طیارے کے گرنے سے پہلے فرضی عمل کو دہرانا تھا۔ ایئربس طیارے نے اس عمل کے دوران 13 منٹ کے اندر گو راؤنڈ کو مکمل کیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فرانسیسی ماہرین کا قیام وائس ریکارڈ نہ ملنے کی وجہ سے 5 روز تک بڑھا دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -