شدید بارشیں، شارجہ میں سیلابی ریلے نے کتنے لوگوں کی جان لے لی؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

شدید بارشیں، شارجہ میں سیلابی ریلے نے کتنے لوگوں کی جان لے لی؟ جان کر آپ کی ...
شدید بارشیں، شارجہ میں سیلابی ریلے نے کتنے لوگوں کی جان لے لی؟ جان کر آپ کی آنکھوں میں بھی آنسو آجائیں

  

شارجہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں شدید بارشوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے سیلابی ریلے نے 2 بچوں سمیت 4 افراد کی جان لے لی۔

شارجہ کی وادی الہیلو میں سیلابی ریلا تین گاڑیوں کو بہا کر لے گیا جس کے باعث 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایک گاڑی میں سوار 2 بہن بھائی جاں بحق ہوئے۔ بچی کی عمر 4 جبکہ بچے کی عمر ایک برس تھی۔ ایک دوسری گاڑی سے 40 سال کی عمر کے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں، اسی گاڑی میں  موجود ایک شخص کو بچالیا گیا۔

پانچ افراد پر مشتمل ایک تیسری گاڑی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی  ان افراد میں ایک ماں، والد اور تین بچے تھے ریسکیو اہلکاروں نے ان پانچوں افراد کو بچالیا۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے مجموعی طور پر 8 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید :

ماحولیات -عرب دنیا -