کیا کورونا وائرس  ایک بار پھر شدت پکڑ سکتا ہے؟  ڈبلیو ایچ او نے  خطرناک پیشگوئی کردی

کیا کورونا وائرس  ایک بار پھر شدت پکڑ سکتا ہے؟  ڈبلیو ایچ او نے  خطرناک ...
کیا کورونا وائرس  ایک بار پھر شدت پکڑ سکتا ہے؟  ڈبلیو ایچ او نے  خطرناک پیشگوئی کردی

  

جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ اگر لوگوں کی جانب سے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو کورونا کی وبا ایک بار پھر شدت پکڑ سکتی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بے احتیاطی کی وجہ سے کورونا کی وبا ایک بار پھر شدت اختیار کرسکتی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔

اپنی ایڈوائزری میں ڈبلیو ایچ او کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مریضوں کو باربار ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے 10 روز تک علامات ظاہر نہ ہوں تو آئیسو لیشن ختم کردینی چاہیے ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -