وہ لوگ جنہیں کورونا کا امیونٹی پاسپورٹ جاری  کیا جائے گا، آزادی سے گھوم پھر سکیں گے

وہ لوگ جنہیں کورونا کا امیونٹی پاسپورٹ جاری  کیا جائے گا، آزادی سے گھوم پھر ...
وہ لوگ جنہیں کورونا کا امیونٹی پاسپورٹ جاری  کیا جائے گا، آزادی سے گھوم پھر سکیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومتِ پاکستان نے بالآخر کورونا وائرس کے خلاف اینٹی باڈی ٹیسٹ کرنے کی اجازت دے دی۔ پاکستان کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے کورونا اینٹی باڈی ٹیسٹ کرنے کیلئے رہنما ہدایات جاری کردی ہیں۔

ان ہدایات کے مطابق کورونا کا اینٹی باڈی ٹیسٹ عوام میں کورونا کے خلاف بننے والی قوتِ مدافعت کو جانچنے، ریسرچ پروجیکٹ، پیسیو امیونائزیشن کیلئے پلازما کے ڈونرز، اور بغیر کسی علامت کے اگر کسی کو کورونا کی موجودگی کا شبہ ہو تو اس صورت میں یہ ٹیسٹ صرف کسی مستند لیبارٹری سے کروایا جا سکتا ہے۔

صرف ان کمپنیوں کی بنائی جانے والی کِٹوں سے اینٹی باڈی ٹیسٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے جن کی کٹس امریکن ایف ڈی اے اور یورپی یونین سے منظور شدہ ہوں۔

واضح رہے کہ کورونا کی تشخیص کیلئے اینٹی باڈی ٹیسٹ گمراہ کن نتائج دیتا ہے اور مرض کی علامات کی موجودگی میں کورونا کا صرف پی سی آر ٹیسٹ کروایا جانا چاہئیے۔ 

کورونا کے اینٹی باڈی ٹیسٹ کی اجازت کورونا کی تشخیص کیلئے ہرگز نہیں ہے۔ دنیا کے تمام ترقی یافتہ ممالک میں پچھلے  دو ماہ سے اینٹی باڈی ٹیسٹ کروانے کی مہم شروع کی جاچکی ہے۔ جن لوگوں میں اینٹی باڈی کی موجودگی کی تصدیق ہوجاتی ہے ان کو “امیونٹی پاسپورٹ” جاری کردیا جاتا ہے جس کے مطابق ایسے شخص کو کورونا کا دوبارہ ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے اور وہ لاک ڈاؤن سے نکل کر اپنے کام پر جا سکتا ہے اور معیشت کا پہیہ چلانے میں اپنا کردار ادا کرسکتا ہے۔

پاکستان میں ماہرین کے اصرار کے باوجود حکومتی ادارےپچھلے دو ماہ تک اینٹی باڈی ٹیسٹ کرنے کی اجازت دینے میں کشمکش کا شکار رہے اور لیت و لعل سے کام لیتے رہے تاہم عید سے دو دن پہلے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کی وجہ سے ہیلتھ سیکٹر میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی ہے۔