وہ طریقہ علاج جس کے ذریعے کورونا کے 80 فیصد مریض وینٹی لیٹر سے بچ گئے، پاکستان نے پوری دنیا کو حیران کردیا

وہ طریقہ علاج جس کے ذریعے کورونا کے 80 فیصد مریض وینٹی لیٹر سے بچ گئے، پاکستان ...
وہ طریقہ علاج جس کے ذریعے کورونا کے 80 فیصد مریض وینٹی لیٹر سے بچ گئے، پاکستان نے پوری دنیا کو حیران کردیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں پلازمہ تھراپی کے کلینکل ٹرائل کے دوران 80 فیصد مریضوں کو وینٹی لیٹر سے بچالیا گیا۔

پاکستان میں پلازمہ تھراپی کے حوالے سے ماہر امراضِ خون  ڈاکٹر طاہر شمسی انتہائی جانفشانی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ پیسو امیونائزیشن کے کلینیکل ٹرائل کیلئے اب تک 54 مریضوں کو داخل کیا گیا  ہے۔  ان میں سے 80 فیصد مریضوں کو پلازمہ تھراپی کے باعث وینٹی لیٹر سے بچالیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی محفوظ طریقہ علاج ہے، اب وقت آگیا ہے کہ حکومت پاکستان کلینیکل ٹرائل کو مد نظر رکھتے ہوئے بڑے پیمانے پر مریضوں کو پلازمہ تھراپی کی سہولت فراہم کرے۔

مزید :

اہم خبریں -علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -