جمعرات سے منگل تک موسم کیا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی ایسی پیشگوئی کہ آپ ابھی سے تیاری شروع کردیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جمرات کی رات سے منگل کے روز تک پاکستان میں بارشیں اور آندھیاں آنے کا امکان ہے۔ پنجاب ، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر کے زیادہ تر علاقوں جبکہ سندھ اور مشرقی بلوچستان کے بعض حصوں میں موسم خراب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز دن کے وقت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم کشمیر ، خطہ پوٹھوہار، جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بوچستان میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔