طیارہ حادثہ، پائلٹس تنظیم کا تحقیقات میں اپنا نمائندہ شامل کرنے کا مطالبہ

  طیارہ حادثہ، پائلٹس تنظیم کا تحقیقات میں اپنا نمائندہ شامل کرنے کا مطالبہ

  

کراچی (آئی این پی)بین الاقوامی پائلٹس تنظیم نے قومی ایئر لائن طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل پائلٹس تنظیم کے نمائندے کو تحقیقات میں بطور مشیر شامل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق جمع الوداع کے روز شہر قائد میں پیش آنے والے پی آئی اے طیارہ حادثے پر تحقیق سے متعلق انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایئرلائن پائلٹس ایسوسی ایشن نے پاکستانی حکام کو خط بھیج دیا۔ پائلٹس تنظیم نے خط تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایئر کموڈور عثمان غنی کو لکھا، خط میں بین الاقوامی پائلٹس تنظیم نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔خط میں انٹرنیشنل پائلٹس تنظیم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں معاونت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس تنظیم کا نمائندے کو تحقیقات میں بطور مشیر شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔پائلٹس ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، تحقیقات میں تکنیکی معاونت فراہم کریں گے۔

پائلٹس تنظیم

مزید :

پشاورصفحہ آخر -