جاپانی وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی کو خط، طیارہ حادثہ پر تعزیت، ہمدردی کا اظہار

جاپانی وزیرخارجہ کا شاہ محمود قریشی کو خط، طیارہ حادثہ پر تعزیت، ہمدردی کا ...

  

اسلام آباد (آن لائن) جاپان کے وزیر برائے امور خارجہ موتیگی توشمیتسو نے اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی سے المناک طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔جاپانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر خارجہ کو اپنے تعزیتی خط میں کہا کہ مجھے 22 مئی کو شہر کراچی میں ہوائی جہاز کے حادثہ کے نتیجہ میں ہونے والی بہت سی قیمتی جانوں کے ضیاع کے بارے میں سن کر بہت دکھ اور افسوس ہوا۔انہوں نے کہا کہ میں اس اندوہناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں اور ان کے اہلخانہ سے جاپان کی حکومت اور عوام کی طرف سے گہری ہمدردی اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔ بدھ کو ایک پریس ریلیز کے مطابق جاپانی وزیر خارجہ نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو بھی یقین دہانی کرائی کہ جاپان پاکستان کے ساتھ مستقل تعاون کر رہا ہے جس کے تحت دنیا بھر میں کووڈ۔19 کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے چیلنجوں پر قابو پائیں گے۔

جاپانی وزیرخارجہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -