اہم یورپی ملک کھل کر اسرائیل کی مخالفت میں سامنے آگیا

اہم یورپی ملک کھل کر اسرائیل کی مخالفت میں سامنے آگیا
اہم یورپی ملک کھل کر اسرائیل کی مخالفت میں سامنے آگیا

  

ڈبلن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) آئر لینڈ کی پارلیمنٹ نے  اسرائیل کیخلاف  قرار دار کو منظور کرلیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پہلی بار کسی یورپی ملک نے فلسطین پر اسرائیل کے جبری الحاق کو تسلیم کیا ہے۔ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی مذمت بھی  کی ہے۔یہ قرا ردار اس حوالے سے بھی تاریخی ہے کہ  پہلی دفعہ کسی یورپی ملک نے   اسرائیل کے لیے قبضے کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔آئرلینڈ میں کئی اراکین پارلیمنٹ نے فلسطین کے جھنڈے کا ماسک پہن کر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی  بھی کیا۔

مزید :

بین الاقوامی -