وزیراعظم کا مصر کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کا مصر کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم کا مصر کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان اور مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی فلسطین سے متعلق مصر کے کردار کی تعریف کی اور فلسطینیوں پراسرائیل کے مظالم کی مذمت کی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسجد اقصیٰ پرماہ مقدس میں ہونے والے واقعات افسوسناک ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے فلسطین تنازع کے جلد اور فوری حل پر زور دیا اور ہر سطح پر فلسطینی عوام کی حمایت کر نے کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق عمران خان نے کہا کہ یروشلم سمیت فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی افواج کا انخلا کیا جائے، فلسطینیوں کو خود ارادیت ملنی چاہیے،دو ریاستی حل کے مطابق القدس الشریف کو فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے، غزہ میں فلسطینی اوپن جیل میں رہ رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماں نے ایک دوسرے کو دورے کی دعوت اور آپسی رابطے تیز کرنے ، سیاسی و معاشی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -