ٹریفک حادثے میں پنجاب پولیس کے ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے

ٹریفک حادثے میں پنجاب پولیس کے ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے
ٹریفک حادثے میں پنجاب پولیس کے ایس ایچ او جاں بحق ہوگئے

  

سرگودھا(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹریفک حادثہ میں ایس ایچ او مڈ رانجھا افضال وڑائچ جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعش کو مردہ خانے جمع کروادیا ہے۔افضال وڑائچ ڈیوٹی کے بعد اپنے گھر جارہے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔پولیس کے مطابق واقعہ کے حوالے سےقانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔افضال وڑائچ کچھ عرصہ قبل ہی مڈرانجھا تھانے میں ایس ایچ او تعینات ہوئے تھے۔

مزید :

قومی -