پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں سمیت آفیشلز کو ویزہ مل گیا: ابوظہبی آج روانگی 

پی ایس ایل 6: کھلاڑیوں سمیت آفیشلز کو ویزہ مل گیا: ابوظہبی آج روانگی 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، براڈکاسٹرز اور آفیشلز کے ویزوں کا مسئلہ حل ہوگیا میگا ایونٹ میں بھارت سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کردیے گئے،  جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو بھی ویزوں کا اجرا ہوگیا، جنوبی افریقا سے ابوظہبی کے لیے سفرکرنے والے مجموعی طورپر27میں سے 26افراد کو ویزے جاری ہوئے ہیں،جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی، ڈیوڈ ملر، ہرشل گبز،رائیلی روسو، کیمرون ڈیلپورٹ، مائیکل اسمتھ اورقومی آلراؤنڈر محمد نواز کو بھی جنوبی افریقہ سے چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے ابوظہبی پہنچنے کے لیے ویزہ جاری ہوگیا۔دوسری جانب پاکستان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ پریواے ای روانہ ہونے والے بیشترافراد کے ویزے بھی جاری ہوچکے ہیں،  آج دوپہر2 بجے سے پہلے ابوظہبی کے ہوٹل میں چیک ان کرنے پر یو اے ای میں روم آئسولیشن کا پہلا دن شمارکیا جائے گا پاکستان سے سکواڈ ز و آفیشلز ایک دن کی تاخیر سے آج ابوظہبی کے لئے روانہ ہوں گے جہاں پر وہ کورونا ٹیسٹنگ کے بعد قرنطینہ میں چلے جائیں گے پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے کہا کہ ویزوں کے اجراء کے باعث کھلاڑی آج ایک دن کی تاخیر سے روانہ ہورہے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -