پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد خوش آئند ہے، ثناء میر

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا انعقاد خوش آئند ہے، ثناء میر

  

لاہور(افضل افتخار)قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کا انعقاد خوش آئند ہے اور اس حوالے سے کرکٹ بورڈ کی کوششیں قابل تعریف ہیں امید ہے کہ ایونٹ کے باقی میچز کامیابی سے ہمکنار ہوں گے پوری قوم کو سپر لیگ کے باقی میچز کاشدت سے انتظار ہے کہ کون سی ٹیم ایونٹ جیتتی ہے ثناء میر نے مزید کہا کہ ایونٹ میں ہر ٹیم ہی میر ی فیورٹ ہے اور جو بھی ٹیم جیتے گی مجھے بہت زیادہ خوشی ہوگی  کورونا کے باعث درپیش مسائل سے امید ہے کہ جلد ہی ہم باہر نکل آئیں گے۔

 اور کھیلوں کی سرگرمیاں معمول پر آجائیں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -