کوہ پیمااسد علی میمن شمالی امریکہ کی چوٹی سرکرنے کیلئے تیار 

کوہ پیمااسد علی میمن شمالی امریکہ کی چوٹی سرکرنے کیلئے تیار 

  

کراچی(آئی این پی) پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسد علی میمن  سیون سمٹ میں شامل چوٹی دینالی کو سر کرنے کے لیے کمر بستہ ہو گئے۔سندھ کے ضلع لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے اسد علی میمن 6 ہزار 190 میٹر بلند چوٹی تک پہنچنے کے لیے یکم جون کو کراچی سے امریکی ریاست الاسکا روانہ ہورہے ہیں،شمالی امریکہ کی سب سے بلند چوٹی دینالی کودنیا کی مشکل ترین چوٹی تصور کیا جاتا ہے۔اسد علی میمن کے مطابق قانون کے تحت قرنطینہ کرنے کے بعد وہ7جون کو برفانی چوٹی دینالی کے لیے روانہ  ہوکر 15 جون کو اپنی منزل پر قومی جھنڈا لہرانے کی کوشش کریں گے جبکہ ان کی 22جون کو بیس کیمپ میں واپسی متوقع ہے،منفی 35درجہ حرارت میں وہ کسی مدد اور سپورٹ کے بغیر مجموعی طور پر 60 کلو گرام کے وزن کے ساتھ کوہ پیمائی کریں گے۔وسائل  سے محروم اسد علی میمن کو  پرمٹ اور سفر سمیت 13 ہزار ڈالرز اخرجات برداشت کرنا ہوں گے، اسد علی میمن کی حوصلہ افزائی کے لیے امریکی حکومت نے خصوصی ویزا بھی جاری کردیا ہے اسد علی میمن اس سے قبل دنیا کے سات میں سے تین براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کر چکے ہیں، ان میں جنوبی امریکہ  کی 7 ہزار میٹر بلند ایکونکاگوا بھی شامل ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -