محمد عامر کیرئیربین لیگ میں بارباڈوس ٹرینڈ کی نمائندگی کرینگے

  محمد عامر کیرئیربین لیگ میں بارباڈوس ٹرینڈ کی نمائندگی کرینگے

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر محمد عامر کیرئیربین لیگ میں بارباڈوس ٹرینڈ کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے لیگ انتظامیہ نے ان کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے اس حوالے سے محمد عامر نے کہا کہ انہوں نے لیگ میں بارباڈوس ٹیم کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے جس کی بہت خوشی ہے اس سے قبل بھی اس لیگ کی جانب سے کھیل چکا ہوں اور عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا اس ایونٹ میں بھی میری کوشش ہوگی کہ میں بہترین باؤلنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروں۔

جس کے لئے میں بھرپور تیاری کررہا ہوں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -