اولمپک ٹارچ جاپانی شہر کیوٹو پہنچ گئی، شاندار استقبال

اولمپک ٹارچ جاپانی شہر کیوٹو پہنچ گئی، شاندار استقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹوکیو(آئی این پی)ٹوکیو اولمپکس کی ٹارچ جاپان کے شہر کیوٹو پہنچ گئی ہے۔جاپان کا کمیوکا سٹی دنیا کے خوبصورت شہروں میں سے ایک ہے، گزشتہ دنوں اولمپک ٹارچ جب کیوٹو کے کمیوکا سٹی پہنچی تو اس کا استقبال شاندار انداز میں کیا گیا۔کووڈ پروٹوکولز کی وجہ سے اولمپک ٹارچ ریلے کو سانگا کے ساکر اسٹیڈیم میں لایا گیا اور وہیں تقریب منعقد کی گئی جبکہ کیوٹو میں ٹارچ دو دن رہے گی۔جاپان میں کورونا وائرس کی وجہ سے 31 مئی تک ایمرجنسی کا نفاذ ہے اور پروٹوکولز پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انٹرنیشنل اولمپک کونسل کے صدر تھامس کا کہنا ہے کہ انتظامات مکمل ہیں اورایونٹ اپنے پلان کے مطابق 23 جولائی سے ہی ہوگا جس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔