بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں کل تیسرے ون ڈے میں مدمقابل

بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں کل تیسرے ون ڈے میں مدمقابل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ڈھاکہ(اے پی پی):بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری   میچ کل شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0۔2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میزبان ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ  میں آئی لینڈرز کو 33 رنز  جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 103رنز سے شکست دی تھی۔ بنگلہ دیشی ٹیم مایہ ناز بلے باز تمیم اقبال کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔
 جبکہ دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں شکیب الحسن، مشفق الرحیم، محمد اللہ اور مصطفیض الرحمان شامل ہیں۔ سری لنکا نے سیریز کیلئے نوجوان ٹیم کا انتخاب کیا ہے اور کوشال پریرا پہلی بار کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ میزبان ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم تیسرے میچ میں بھی آئی لینڈرز کو شکست دے کر سیریز کلین سویپ کرے گی۔