مائنر لیگ کرکٹ ٹی ٹونٹی کی  پلیئر زڈرافٹنگ 4 جون کو ہوگی

مائنر لیگ کرکٹ ٹی ٹونٹی کی  پلیئر زڈرافٹنگ 4 جون کو ہوگی

  

  

نیویارک(اے پی پی):امریکن کرکٹ انٹرپرائزز(اے سی ای) نے آن لائن پلیئر رجسٹریشن پورٹل کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے  جس کے تحت  مائنر لیگ کرکٹ ٹی ٹونٹی (ایم ایل سی)کی  پلیئر زڈرافٹنگ 4 جون کو ہوگی۔

۔ اے سی ای کے مطابق رواں  سال  جولائی میں 24 ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی اور ان ٹیموں میں جگہ حاصل کرنے کے لئے دنیا بھر سے 1000سے زائد کھلاڑیوں نے پہلے ہی درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ اے سی ای کے مطابق 2021میں مائنر لیگ کرکٹ کا پہلا ایڈیشن ہوگا۔ کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث گزشتہ سال ایم ایل سی کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔  2020 سیزن کی پلیئرز ڈرافٹنگ محدود ٹیموں کے مابین منعقد ہوئی تھی جس میں  دنیا بھر سے 35 سے زائد فرسٹ کلاس کھلاڑی شامل ہوئے، تاہم رواں سال اس تعداد میں کافی حد تک اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -