سپر لیگ کے بقیہ میچز امسال کروانا ضروری ہیں، سمیع الحسن

سپر لیگ کے بقیہ میچز امسال کروانا ضروری ہیں، سمیع الحسن

  

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی نے کہا ہے کہ اگلا پی ایس ایل پاکستان میں ہی ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے باقی میچز اسی لیے ابوظہبی میں کرانے پڑے کہ ہمارے پاس ونڈو نہیں۔سمیع برنی نے کہا کہ بھارت سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو ویزے جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -