اوساکا ناؤمی دنیا کی سب سے زیادہ دولت کمانے والی ویمن کھلاڑی

 اوساکا ناؤمی دنیا کی سب سے زیادہ دولت کمانے والی ویمن کھلاڑی

  

ٹوکیو(اے پی پی)جاپانی ٹینس کھلاڑی اوساکا ناؤمی دنیا کی سب سے زیادہ  دولت کمانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ جاپانی خبر رساں ادارے کے مطابق کھیلوں کے کاروبار سے متعلق ایک امریکی میڈیا ادارے نے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں کی فہرست جاری کی۔ فہرست کے مطابق اوساکا ناؤمی کی آمدنی جو موجودہ عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔گزشتہ سال 5 کروڑ 52 لاکھ ڈالر رہی۔ یہ رقم خواتین کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ جب کہ ٹاپ 100 کھلاڑیوں میں 15ویں نمبر پر ہے۔

 ان کی آمدنی جاپانی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ رہی۔ان کی زیادہ تر آمدنی معاہدوں کی توثیق کے باعث ہوئی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -