یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ کے فائنل کا میلہ آ ج سجے گا

  یوئیفا یوروپا فٹ بال لیگ کے فائنل کا میلہ آ ج سجے گا

  

وارسا(اے پی پی):یوئیفا یوروپا لیگ کا  فائنل آج سٹی سٹیڈیم گڈاسک، پولینڈ میں کھیلا جائے گا۔ فیصلہ کن معرکہ میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ولرریال کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے سیمی فائنلز لیگ میں روما کے خلاف 5-8 کی مجموعی برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور دوسری بار یورپا لیگ کے فائنل میں جگہ بنائی۔ اس سے قبل مانچسٹر یونائیٹڈ نے 2017 میں فائنل کھیلا اور ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ ہسپانوی کلب ولرریال نے سیمی فائنلز لیگ میں آرسنل کو 1-2 سے ہرا کر پہلی بار یورپا لیگ کے فائنل   تک رسائی حاصل کی۔ فائنل مقابلے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے شائقین کو میچ کا شدت سے انتظار ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -