انڈین پریمئر لیگ کے بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ

انڈین پریمئر لیگ کے بقیہ میچز یو اے ای میں کروانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ممبئی(نیٹ نیوز)بھارت میں کورونا وائرس کی حالیہ لہر کے بعد ملتوی ہونے والی انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کو متحدہ عرب امارت (یو اے ای) میں آزمائشی طور پردوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی کے سینئر عہدیدار نے بتایا کہ ملتوی کردہ انڈین پریمیر لیگ  18 یا 19 ستمبر کو آزمائشی طور پر دوبارہ شروع ہوگی اور لیگ کا فائنل 9 یا 10 اکتوبر کو ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 18ستمبر ہفتہ اور 19ستمبر اتوار ہے،اس لیے زیادہ امکان ہے کہ ان تاریخوں میں آئی پی ایل کا آغاز کیا جائے۔ اسی طرح ٹورنا منٹ کا اختتام بھی ہفتے کے آخر میں ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی لہر بڑھنے کے باعث آئی پی ایل کو چار مئی کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب کورونا کے باعث پی ایس ایل پہلے ہی متحدہ عرب امارات منتقل ہو چکا ہے اور پہلا میچ پانچ جون کو متوقع ہے جب کہ فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔