نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا

 نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 10 جولائی کو ہوگا

  

 اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا آن لائن اجلاس 10 جولائی کو ہوگا، جس کی صدارت انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کی صدرنکول کریں گی، اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ریٹائرڈ) ظفر اقبال اعوان، صدر مدثر آرائیں اور سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا کریں گے۔

،اجلاس میں انٹرنیشنل نیٹ بال فیڈریشن کے صدراور نائب صدر(انڈیپنڈنٹ ڈائریکٹر) کا دو سال کے لئے انتخاب ہوگا۔

گا اور ان عہدیدوں کے لئے آن لائن ووٹنگ ہوگی، اجلاس میں کامن ویلتھ گیمز اور عالمی نیٹ بال کپ کے حوالے سے بات چیت کے علاوہ اجلاس میں گذشتہ برس کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار گیا جائے گا،

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -