پاکستان سپرلیگ: پی سی بی کا 3بائیوسکیور ببل بنانے کا پلان تیار 

پاکستان سپرلیگ: پی سی بی کا 3بائیوسکیور ببل بنانے کا پلان تیار 

  

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے تین بائیو سکیور ببل بنانے کا پلان تیار کرلیا۔بائیو سکیور ببل اے میں کھلاڑی، سپورٹنگ اسٹاف، میچ آفیشلز، ہوٹل اسٹاف اور پی سی بی آفیشلز ہونگے جبکہ اسی طرح بائیو سکیور ببل بی میں ٹی وی پروڈکشن ٹیم، ایونٹ مینجمنٹ اسٹاف شامل ہونگے۔ بائیو سکیور ببل سی میں تمام گراونڈ اسٹاف شامل ہوگا۔بورڈ کے مطابق بائیو سکیور ببل کی کیٹگری کے حساب سے ہوٹلز تقسیم کیے جائینگے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کیباعث کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی لیگ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ کوئٹہ کے ہی نسیم شاہ کرونا کی پرانی ٹیسٹ رپورٹ جمع کروانے پر لیگ سے باہر کرکے گھر بھیج دیا گیا ہے پی سی بی نے بہترین بائیوسکیورببل کا انتظام کیا ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -