سٹراسبرگ اوپن،بیانکو اینڈرسیکو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

 سٹراسبرگ اوپن،بیانکو اینڈرسیکو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

  

پیرس(اے پی پی):ٹاپ سیڈ بیانکو اینڈرسیکو نے مرینا زینویسکا اور میگڈا لنیٹ نے ایلیز کارنیٹ کو شکست دے کر سٹراسبرگ انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ ویمن سنگلز مقابلوں کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں ٹاپ سیڈ کینیڈا کی بیانکا اینڈریسکو نے بیلجیئم کی مرینا زینویسکا کو بآسانی سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

 ان کی جیت کا سکور 1-6 او 4-6 رہا۔ پولینڈ کی میگڈا لنیٹ کو فرانس کی ایلیز کارنیٹ کے خلاف واک اوور مل گیا۔ ایلیز کارنیٹ دوسرے سیٹ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہو گئیں اور انہیں میچ سے دستبردار ہونا پڑا۔ پہلے سیٹ میں میگڈا لنیٹ نے 6-7 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرے سیٹ میں انہیں 0-3 کی برتری حاصل تھی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -