کورونا ساؤتھ ایشین تھروبال چمپئن شپ نگل گیا 

کورونا ساؤتھ ایشین تھروبال چمپئن شپ نگل گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ساؤتھ ایشین تھرو بال چمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے یہ چمپئن شپ آئندہ ماہ 27 جون سے بنگلہ دیش میں کھیلی جانی تھی،ورلڈ تھروبال فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کرونا وائرس کے باعث ملتوی کی گئی ہے اور چمپئن شپ کی نئی تاریخ کا اعلان کرونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھا کر کیا جائے گا، چمپئن شپ میں نو ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان سمیت میزبان بنگلہ دیش، سری لنکا، افغانستان، بھوٹان، مالدیپ، نیپال، بھارت اور افغانستان شامل ہیں ایونٹ کے ملتوی ہونے کا بہت دکھ ہے مگر کھیل سے زیادہ کھلاڑیوں کی صحت عزیز ہے اس لئے یہ مشکل فیصلہ قبول ہے امید ہے کہ جلد ہی حالات ٹھیک ہونے پر ایونٹ کی نئی تاریخ کااعلان کردیا جائے گا۔