سٹراسبرگ،ینگ یاؤ،ماکوتو نینومیا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں 

سٹراسبرگ،ینگ یاؤ،ماکوتو نینومیا سیمی فائنل میں پہنچ گئیں 

  

پیرس(اے پی پی):ینگ یاؤشوان اور ماکوتو نینومیا نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے سٹراسبرگ انٹرنیشنل ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ کوارٹر فائنل میں انہوں نے ہاؤ چنگ چن اور لاتیشا چن کو شکست سے دوچار کیا۔ سٹراسبرگ میں جاری ڈبلیو ٹی اے ایونٹ کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے کوارٹر فائنل میں چین کی ینگ یاؤشوان اور جاپان کی ماکوتو نینومیا نے چائنیز تائپے کی ہاؤ چنگ چن اور لاتیشا چن کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے ہرایا اور سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی۔ ان کی جیت کا سکور 4-6، 6-2 اور 5-10 رہا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -