زمبابوے اور جنوبی افریقہ اے کرکٹ ٹیمیں 29 مئی کو مدمقابل

  زمبابوے اور جنوبی افریقہ اے کرکٹ ٹیمیں 29 مئی کو مدمقابل

  

ہرارے(اے پی پی)زمبابوے اے اور جنوبی افریقا اے ٹیموں کے درمیان پہلا غیر سرکاری ون ڈے میچ 29مئی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ جنوبی افریقا اے کی ٹیم ان دنوں زمبابوے کے دورہ پر ہے اور وہ اپنے دورہ زمبابوے کے دوران میزبان اے ٹیم کے خلاف 4غیرسرکاری ون ڈے اور دو غیر سرکاری ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ چار ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تمام میچز ہرارے میں کھیلے جائیں گے۔

 زمبابوے اے اور جنوبی افریقا اے ٹیموں کے درمیان پہلا غیر سرکاری ون ڈے میچ 29مئی کو ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ون ڈے میچ 31مئی،تیسرا میچ 2جون جبکہ چوتھا اور آخری ون ڈے میچ 4جون کو کھیلا جائے گا۔ چاروں میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا چار روزہ ٹیسٹ میچ 7جون سے شروع ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 13سے 16جون تک تکاشینگا سپورٹس کلب، ہرارے میں کھیلا جائے گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -