فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،سعودی کابینہ

فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم روکنے کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے،سعودی کابینہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(آئی این پی)سعودی عرب کی وزارت کونسل(کابینہ)کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی ریاست کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔گزشتہ روز سعودی کابینہ کے اجلاس میں خطے کی سیاسی صورت حال اور فلسطین میں اسرائیلی فوج کی پرتشدد کارروائیوں پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقعے پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔ سعودی عرب ان کارروائیوں کی روک تھام کے لیے ہرسطح پر اقدامات کرے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب تمام موثر فورمز کے ذریعے اسرائیل پر دبا ڈالنے اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل، فلسطینی قوم کی امنگوں کے مطابق آزاد ریاست کے قیام، مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرنے، بین الاقوامی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے تحت تنازع فلسطین کے حل کے لیے مساعی جاری رکھے گا۔
سعودی کابینہ

مزید :

علاقائی -