فلسطینیوں کو آزادی کیلئے ہر ممکنہ جدوجہد کا حق حاصل، منیر اکرم

  فلسطینیوں کو آزادی کیلئے ہر ممکنہ جدوجہد کا حق حاصل، منیر اکرم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 نیویارک(آن لائن) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق قابض طاقت اسرائیل کو اپنے دفاع کا کوئی حق نہیں، اس کے برعکس فلسطینی شہریوں کو غیر ملکی قبضے سے آزادی کے لیے ہر ممکنہ جدوجہد کرنے کا حق حاصل ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کو تحفظ دینے پر بحث کے لیے جمع کرائے گئے تحریری بیان میں کہا کہ شہریوں کے تحفظ کا اہم مقصد سب سے پہلے مسلح تصادم کے پھیلاؤ کو روکنا ہے اور اس سلسلے میں فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت تصادم کے ابھرنے کی بنیادی وجوہات کی نشاندہی اور طویل المدت تصادم کو روکا جائے اور پرامن حل کو فروغ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019ء  کے غیرقانونی اقدام جسے بھارتی قیادت نے مقبوضہ جموں کشمیر کا حتمی حل قرار دیا ہے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے خلاف بھارتی فوج کی جارحانہ کارروائیوں میں کشمیری نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کرنے کے لئے گھیراؤ اور تلاشی آپریشن اور جعلی مقابلے، پرامن مظاہرین کے خلاف پیلٹ گن سمیت گولہ بارود کا اندھا دھند استعمال شامل ہے جبکہ کشمیر میں لائن ا?ف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات پر شہریوں پر تشدد، مقبوضہ جموں کشمیر کے سیاسی رہنماؤں اور ہزاروں نوجوان لڑکوں کی غیرقانونی نظربندی اور کشمیریوں کی زمین پر زبردستی قبضہ اور کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت والے علاقے کو ہندو اکثریت والے علاقے میں تبدیل کرنے،اس کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے غیرقانونی زیر تسلط مقبوضہ جموں کشمیر میں مسلسل بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ذمہ داران کا احتساب کرنا چاہیے لیکن بدقسمتی سے نہ ہی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور نہ ہی اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی دہشت گردی یا ریاستی دہشت گردی سے متاثرہ شہریوں کو نہ ہی تحفظ اور نہ ہی انصاف کی قابل اعتبار پیش کش فراہم کی ہے۔ 
منیر اکرم

مزید :

علاقائی -