قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس   آج دوبارہ شروع  ہوں گے

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس   آج دوبارہ شروع  ہوں گے

  

 اسلام آباد(آئی این پی) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس (آج)جمعرات کو دوبارہ شروع  ہوں گے، جن میں اہم قانون سازی کے علاوہ مختلف امور زیر بحث آئیں گے، قومی اسمبلی کا اجلاس دوروزہ وقفے کے بعد جبکہ سینیٹ کا اجلاس ایک روزہ وقفے کے بعد ہو گا، سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے،  اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ   وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کی جانب سے  دو بل پیش کیئے جائیں گے  جبکہ سینیٹر محسن عزیز اور سینیٹر نزہت صادق کی جانب سے توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیئے جائیں گے۔  

قومی اسمبلی

مزید :

علاقائی -