پاکستان کا افغان امن کانفرنس کی میزبانی کرنے کا امکان

  پاکستان کا افغان امن کانفرنس کی میزبانی کرنے کا امکان

  

 اسلام آباد (این این آئی)افغانستان کے حکام نے کہا ہے کہ پاکستان کا افغان امن سے متعلق ایک کانفرنس کی میزبانی کرنے کا امکان ہے۔ذرائع افغان حکام کے مطابق مذکورہ میٹنگ کو افغان حکومت اور طالبان کے مابین اعلیٰ سطح پر منعقد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔افغان حکام کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر پاکستان میں کانفرنس کو حتمی شکل نہیں دی گئی، تاہم فریقوں نے تبادلہ خیال کیا ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں افغان امن سے متعلق کسی بھی کانفرنس کے انعقاد سے آگاہ نہیں ہیں۔

پاکستان

مزید :

علاقائی -