ایس ایس پی سول لائنز سید رضا صفدر کاظمی کی والدہ سپرد خاک
لاہور(سٹاف رپورٹر) ایس ایس پی سول لائنز لاہور سید رضا صفدر کاظمی کی والدہ کو گزشتہ روز آبائی قبرستان الہ پور سیداں نارنگ منڈی میں سپرد خاک کر دیا گیا،مرحومہ کچھ عرصے سے علیل تھیں اور بدھ کے روز خالق حقیقی سے جا ملیں،نمازجنازہ میں عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔انکی رسم قل آج بروز جمعرات 4بجے سہ پہر انکے آبائی گاؤں میں ادا کی جائیگی۔
رضا کاظمی