سندھ میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن لازمی قرار

  سندھ میں تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن لازمی قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی) محکمہ تعلیم سندھ نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن کو لازمی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس کے تحت تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن کو لازمی قرار دیتے ہوئے تمام اساتذہ کو رجسٹریشن نمبر 1166 کے ذریعے ویکسینیشن کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو 5 جون تک ویکسینیشن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ویکسینیشن نہ کرانے والے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا
، جو اساتذہ و ملازمین ویکسینیشن کراچکے ہیں، وہ متعلقہ سربراہان کو ویکسینیشن کارڈ جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔
ویکسینیشن

مزید :

علاقائی -