کڈنی ہلز ریفرنس، نیب کو 6 وعدہ معاف گواہ مل گئے
اسلام آباد(آن لائن)کڈنی ہلز ریفرنس، اعجاز ہارون و دیگر کیخلاف نیب کو 6 وعدہ معاف گواہ مل گئے کْل73گواہان تیار محمد مناف، محمد الیاس،محمد رفیق طیب، محمد فاروق، محمد عظیم، محمد علی فضل وعدہ معاف گواہان میں شامل ہیں محمد مناف، الیاس، رفیق اور فاروق کے نام پر پلاٹس کی الاٹمنٹ کی گئی تھی چاروں الاٹیز نے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت اعترافی بیان ریکارڈ کروا دیئیاوورسیز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی کی مینیجنگ کمیٹی کے ممبر علی فضل اور سابق اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ سندھ محمد عظیم بھی وعدہ معاف گواہ بن گئے نیب نے اپنی رپورٹ میں عدالت کو بتایا کہ اعجاز ہارون نے 2006 میں 25 فیصد شئیرز کے وعدے سے بے نامیوں کو الاٹمنٹ کی اعلی عدالتیں کڈنی ہلز کی زمین کو سرکاری زمین قرار دے چکی ہیں اعجاز ہارون نے فراڈ سے عدالتی فیصلوں سے بھی پہلے1983 کی تاریخ میں الاٹمنٹ ظاہر کی الاٹیز نے خود 164 کے بیان میں کہا یہ الاٹمنٹ دراصل 2006 میں ہوئی تھی اعترافی بیانات کا ریکارڈ سے بھی موازنہ کیا گیا 1983میں واقعی ایسی کوئی الاٹمنٹ نہیں ملی ہیں
کڈنی