ریکوڈک کیس کا فیصلہ پاکستان  کے حق میں جاری ہو قانونی  فتح، ترجمان وزارت قانون

ریکوڈک کیس کا فیصلہ پاکستان  کے حق میں جاری ہو قانونی  فتح، ترجمان وزارت ...

  

  اسلام آباد (این این آئی)ترجمان وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ ریکوڈک کیس کا فیصلہ پاکستان کے حق میں جاری ہونا بہت بڑی قانونی فتح ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان وزارت قانون نے کہاکہ برٹش ورجن آئی لینڈ کی عدالت کے فیصلہ سے پاکستانکے اربوں روپے کے اثاثے فروخت یا منجمد ہونے سے بچ گئے،ریکوڈک کیس میں قومی ایئر لائن پی آئی اے کے خلاف تمام فیصلے واپس ہو گئے ہیں، عدالتی فیصلہ کے بعد نیویارک اور پیرس میں قائم پی آئی اے کی زیر ملکیت روز ویلٹ ہوٹل اور اسکرائب ہوٹل پاکستان کو واپس مل گئے۔ انہوں نے کہاکہ ریکوڈک ایوارڈ پر عمل درآمد کے لئے ٹی سی سی نامی کمپنی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست کا پاکستان نے بھرپور طریقے سے دفاع کیا، عدالت کے فیصلے کے مطابق ٹی سی سی کمپنی کو مقدمہ کے تمام اخراجات برداشت کرنا ہوں گے، وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم اور اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

 ترجمان وزارت قانون

مزید :

علاقائی -