وزیر تعلیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت، پیپر کینسل کا مطالبہ ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ 

  وزیر تعلیم کا کورونا ٹیسٹ مثبت، پیپر کینسل کا مطالبہ ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) گزشتہ روز پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد طلبا بڑی تعداد میں حکومت سے مطالبہ کررہے ہیں کہ رواں سال بھی تمام پیپرز کینسل کیے جائیں اسی حوالے سے گزشتہ روز لاہور میں لبرٹی چوک سمیت گجرانوالہ اور ڈی جی خان میں طلبا کی جانب سے احتجاج کیا گیا جس میں ان کا یہ مؤقف تھا کہ اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں کافی عرصے سے بند ہیں، ا?ن لائن پڑھائی ہمارے لیے کافی نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے باعث ذہنی سکون نہ ہونے کی وجہ سے پڑھائی پر توجہ نہیں دے سکتے لہٰذا تمام پیپرز کینسل کیے جائیں۔احتجاج کے بعد سے ٹوئٹر پر کینسل آل اکزامز کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا اور اب تک 38 ہزار سے زائد اس حوالے سے ٹوئٹ کیے جاچکے ہیں۔ایک صارف کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ان کے ٹوئٹس ڈیلیٹ کیے جارہے ہیں۔کچھ ٹوئٹس میں طلبا نے آن لائن کلاسز کا میمز کے ذریعے بھانڈا بھی پھوڑا۔یاد رہے شفقت محمود کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 15 جون کے بعد 12 ویں اور 10ویں جماعت کے امتحانات ترجیحی بنیاد پر ہوں گے جب کہ گیارہویں اورنویں جماعت کے امتحانات بعد میں شروع ہوں گے۔
ٹاپ ٹرینڈ

مزید :

علاقائی -