امریکہ کورونا ویکسین لگانے والے ممالک میں سرفہرست

   امریکہ کورونا ویکسین لگانے والے ممالک میں سرفہرست

  

 واشنگٹن (آن لائن)کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکا میں اس وقت سب سے زیادہ کورونا سے تحفظ کی ویکسین لگادی گئیں۔امریکا میں 26 مئی 2021 تک سامنے آنے والے مجموعی کورونا کیسز کی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ سے زائد تھی اور وہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 5 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہوچکی تھی۔ایک طرف جہاں امریکا میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، وہیں وہاں تقریبا نصف فیصد آبادی کو ویکسین کا ایک ڈوز جب کہ 35 فیصد آبادی کو دو ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔صحت کے معاملات دیکھنے والے امریکی محکمہ صحت کے ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول این پرونشن (سی ڈی سی) کے مطابق امریکا بھر میں مجموعی طور پر 29 کروڑ کے قریب ویکسین ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔امریکی حکومت کو مختلف کمپنیوں کی جانب سے 35 کروڑ 90 لاکھ سے زائد ڈوز فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 28 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ڈوز لگائے جا چکے تھے۔

امریکہ 

مزید :

علاقائی -