تباہی سرکار ایک بار پھر عوام دشمن بجٹ پیش کرے گی، شیری رحمان

 تباہی سرکار ایک بار پھر عوام دشمن بجٹ پیش کرے گی، شیری رحمان

  

اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار ایک بار پھر عوام دشمن بجٹ پیش کرے گی، جس طرح جی ڈی پی کے جھوٹے نمبر بتائے گئے ہیں اسی طرح لوگوں کو مزید گمراہ کرنے کیلئے مشکوک اعداد وشمار پیش کئے جائیں گے، ہم معیشت سمیت پی ٹی آئی حکومت کی ہر شعبے میں نااہلی، بدانتظامی اور بے مثال کرپشن کو بے نقاب کریں گے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ مہنگائی کی شرح 11 فیصد رہی جو اس خطے کی اعلی ترین سطح ہے، اس کا بوجھ کابینہ پر نہیں عوام پر پڑ رہا،شیری رحمان نے کہا کہ مشکوک جی ڈی پی کی شرح نمو پیش کر کے لوگوں کو گمراہ کرنے، قرض اور کوویڈ اخراجات کے اعدادوشمار کو چھپانے کے بعد تباہی سرکار کا اب دعویٰ ہے کہ گردشی قرضے میں 189ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، اس کے برعکس آزاد معاشی ادارے گردشی قرضے میں مزید اضافے کا خدشہ کرتے ہیں۔ 

شیری رحمان

مزید :

علاقائی -