پنجاب پولیس نے بجٹ میں ایک کھرب 55 ارب کے فنڈز مانگ لئے

پنجاب پولیس نے بجٹ میں ایک کھرب 55 ارب کے فنڈز مانگ لئے

  

 لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال میں اب تک کا سب سے بڑا بجٹ مانگ لیا، تنخواہوں، سکیورٹی، خریداری اور پٹرول کی مد میں ایک کھرب 55 ارب کے فنڈز دینے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے حکومت سے اگلے مالی سال کیلئے ایک کھرب 55 ارب روپے کا بجٹ مانگا ہے فنڈز میں 83 فیصد حصہ ملازمین کی تنخواہوں پر خرچ ہو گا، 5 فیصد پٹرول جبکہ بقیہ بجٹ خریداری و دیگر اخراجات کی مد میں مانگا گیا۔ واضع رہے گزشتہ مالی سال بھی پولیس نے ایک کھرب 40 کروڑ سے زائد کے فنڈز مانگے تھے، جبکہ حکومت نے 1 کھرب 19 ارب کے فنڈز جاری کیے تھے، بعد میں پولیس کی درخواست پر حکومت نے 14 ارب روپے کے اضافی فنڈز جاری کیے تھے۔ 

مزید :

علاقائی -