کورونا خدشات برقرار،ہر فرد کوسخت احتیاط برتنا ہوگی،غلام محمود ڈوگر
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ کورونا وباء کی تیسری لہر کے دوران لاہور پولیس فرنٹ لائن سولجرز کا کردار ادا کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کیلئے پْرعزم ہے۔ کورونا وباء کے خدشات تاحال برقرار ہیں،شہریوں اور پولیس فورس سمیت معاشرے کے ہر فرد کوسخت احتیاط برتنا ہوگی۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ وبا کی پہلی، دوسری اور تیسری لہر میں لاہور پولیس کے مجموعی طور پر01 ہزار 65 افسران اور جوان متاثر ہوئے جبکہ921 افسران اور اہلکاروں نے کورونا کو شکست دیکر دوبارہ فرائض سنبھال لئے ہیں۔