لیسکوچوہنگ سٹور چوری سکینڈل،منیجرسمیت 12 ملازمین کیخلاف مقدمہ

 لیسکوچوہنگ سٹور چوری سکینڈل،منیجرسمیت 12 ملازمین کیخلاف مقدمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی چوہنگ سٹور سے کروڑوں روپے کے میٹریل کی چوری سکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ غبن کرنے کا الزام ثابت ہو نے پر لیسکو ریجنل کے سٹور منیجر زاہد حسین سمیت 12افسران و ملازمین کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے 6 کروڑ 64 لاکھ کا میٹریل خرد برد کرنے پر مقدمہ درج کیا۔ فیلڈ سٹور چوہنگ سے جعلی دستاویزات کی مدد سے میٹریل نکال کر مارکیٹ میں فروخت کیا گیا۔ فیلڈ سٹور منیجر محمد شہباز، محمد نعیم، ثاقب خان، محمد محسن، عبد الحفیظ، عبد الرحمان، زبیر اصغر، سید غلام حسن،قاسم بٹ، افتخار اور ذوالفقار علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -