کرایہ داری کے بہانے شہری املاک پرقبضہ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری،سی سی پی او

  کرایہ داری کے بہانے شہری املاک پرقبضہ کرنیوالوں کیخلاف آپریشن جاری،سی سی ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)لاہور پولیس کا کرایہ داری کے بہانے شہریوں کے مکانوں اور دکانوں پر قبضہ کرنے والوں عناصر کیخلاف آپریشن جاری ہے۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر کینٹ ڈویژن پولیس نے تین شہریوں کے گھر اور دکانیں قابضیں سے واگذار کروا دیں۔شہریوں نے کہا ہے کہ وہ قبضے واگذار کروانے پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ  کے بے حد مشکور ہیں۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس ان کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔

مزید :

علاقائی -