ایس ایس پی آپریشن کے ٹیلی فون آپریٹرپر رشوت لیکر بھرتی کا   الزام، محکمانہ انکوائری شروع

 ایس ایس پی آپریشن کے ٹیلی فون آپریٹرپر رشوت لیکر بھرتی کا   الزام، محکمانہ ...

  

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی دفتر میں تعینات کئی کانسٹیبلوں نے ملکر محکمہ پولیس میں بھرتی کروانے کے لئے درجنوں افراد سے پیسے وصول کئے، الزام ثابت ہونے پر پرانی انار کلی اور تھانہ قلعہ گوجر سنگھ میں ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے اب ایس ایس پی آپریشن کے ٹیلی فون آپریٹر پر بھی یہی الزام لگنے کے بعد اسے تبدیل کر کے محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ ایس ایس پی آپریشن کے پی ایس او انسپکٹر رضوان نے کانسٹیبل کی انکوائری اور لائن حاضرہونے کی تصدیق کر تے ہوئے بتایا کہ ایس پی اقبال ٹاؤن نے کانسٹیبل سکندر حیات کو انکوائری کے لئے طلب کر لیاہے۔ 

مزید :

علاقائی -