گرین ٹاؤن، موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ،50 سالہ شخص جاں بحق

 گرین ٹاؤن، موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ،50 سالہ شخص جاں بحق

  

لاہور(کرائم رپورٹر) گرین ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ گرین ٹاؤن کا  50سالہ ندیم فجر کی نماز پڑھ کر مسجد سے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار حنوک مسیح عرف جگنو نے ا س پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ندیم کے سر، سینے اور جسم میں گولیاں لگیں اور وہ موقع پر دم توڑگیا۔ مقتول کے بھائی شاہد عارف کی مدعیت میں مقدہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا مقتول کے بھائی شاہد عارف کے مطابق مقتول ندیم کی بیوی وفات پا گئی جس کے بعد اس نے کرسچن خاتون جس نے اسلام قبول کر کے اپنا نام عالیہ بی بی رکھ لیا اس سے شادی کر لی تھی عالیہ بی بی کے سابقہ خاوندکے چھوٹے بیٹے حنوک مسیح عرف جگنو کو اپنی والدہ کی شادی کا رنج تھا۔

مزید :

علاقائی -