مصری شا ہ، مسلح افراد کاگھر پردھاوا،خاتون سمیت تین افراد زخمی

 مصری شا ہ، مسلح افراد کاگھر پردھاوا،خاتون سمیت تین افراد زخمی

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) مصری شاہ میں گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر مسلح افراد نے خاتون کے گھر دھاوا بول دیا۔درجنوں افراد نے خاتون ایمنہ بی بی کے گھر دھاوا بولا،تشدد سے وقاص،شہزاد اور خاتون ایمنہ بی بی زخمی ہوئی۔ خاتون ایمنہ بی بی کے مطابق ایمان خان،حبیب،بارک خان سمیت دیگر افراد نے گھر گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا۔دوسری جانب پولیس کا موقف ہے کہ واقعے کی درخواست موصول ہو گئی،قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -