سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کی کارروائی،قتل کے اشتہاری ملزمان گرفتار 

سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کی کارروائی،قتل کے اشتہاری ملزمان گرفتار 

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس کی کارروائی،قتل اور اغواء برائے تاوان کے اشتہاری ملزمان گرفتار کر لیے تفصیلات کے مطابق سی آئی اے ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس نے قتل اور اغواء برائے تاوان کے مقدمات میں لاہور پولیس کو3سال سے مطلوب 2اشتہاری ملزمان عبدالمتین اور محمد علی کو گرفتار کر کے گرفتارملزمان سے تاوان کی رقم، موٹرسائیکل، جدید رائفل اورپسٹل برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی سی آئی اے شعیب خرم جانباز کے مطابق گرفتار اشتہاری ملزم عبدالمتین کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتارکیا گیا۔

مزید :

علاقائی -