سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے،ساجد کیانی

سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائی جائے،ساجد ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورساجد کیانی نے کہا ہے کہ پولیس افسران سائلین کو انصاف کی فراہمی کیلئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لائیں۔تھانوں میں دستیاب ایل ٹی ای سیٹ کے ذریعے بہترین کوآرڈینیشن قائم کریں۔ انہوں نے یہ بات تھانہ رائیونڈسٹی کے دورہ کے موقع پر کہی۔ ایس ڈی پی او رائیونڈ سرکل اور ایس ایچ اوتھانہ رائیونڈ سٹی اس موقع پر موجودتھے۔ساجد کیانی نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ روم، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔متعلقہ افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کرائم کنٹرول، جرائم کے تدارک کیلئے کئے جانے والے اقدامات بارے بریفنگ دی۔

مزید :

علاقائی -