تھانوں ودفاتر کی تزئین وآرائش کاموں کی تصاویر طلب

 تھانوں ودفاتر کی تزئین وآرائش کاموں کی تصاویر طلب

  

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہورسمیت تمام آرپی اوز کوخصوصی گرانٹ سے تھانوں ودفاتر کی تزئین وارائش کیلئے فراہم کردہ فنڈزسے کئے گئے کاموں کی تصاویر مانگ لیں۔تفصیلات کے مطابق تھانوں کی تزئین،دفاتر ودیگر سول کاموں کیلئے لاہور کو 6 کروڑ60 لاکھ کے فنڈزمل تھے، 40لاکھ روپے 10تھانوں،20 لاکھ روپے دفاتر ٹھیک کرنے کیلئے فراہم کئے گئے تھے جبکہ دیگر اضلاع کو کم از کم 10 لاکھ روپے سول ورکس کے لئے فراہم کئے گئے تھے۔آئی جی نے ہدایت کی ہے کہ صرف حساب کتاب سے کام نہیں چلے گاجوبھی کام کیا ہے اسکی تصویریں بھجواؤ۔

مزید :

علاقائی -