گھریلو ناچاقی کے مقدمات میں ریکارڈ اضافہ، 15روز میں 30خواتین نے طلاق لی 

گھریلو ناچاقی کے مقدمات میں ریکارڈ اضافہ، 15روز میں 30خواتین نے طلاق لی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  لاہور(نامہ نگار)فیملی سول عدالتوں میں گزشتہ 15روز میں گھریلو ناچاقی کے مقدمات میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا،15روز میں 30 خواتین نے طلاق کی ڈگریاں حاصل کرلیں،جن میں 15 لڑکیاں وہ ہیں جنہوں نے ماں باپ کی مرضی کے بغیر پسند کی شادی کی تھی،گھریلو ناچاقی کے باعث ان مقدمات میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے اور طلاق کی شرح بھی بڑھنے لگی ہے،عدالتوں میں روزانہ خواتین کی طرف سے 12سے 15طلاق کے دعوے دائر کئے جارہے ہیں،جن میں زیادہ تر دعوے خلع کی بنیاد پر دائرکئے جاتے ہیں 
 

مزید :

علاقائی -